مشہور خبریں

ایم ایس جی کالج معاملہ : 10 افراد کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کا عریضه منظور ، پرنسپل و وائس پرنسپل پر فیصلہ کل

 


مالیگاؤں / ایم ایس جی کالج میں گزشتہ ہفتہ اتوار کو کیریئر گائیڈنس پروگرام میں بعض افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد کیمپ پولیس اسٹیشن میں کئی افراد کے خلاف - مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جن میں سے چار افراد کی درخواست ضمانت دو دن قبل منظور ہو چکی ہے ۔ آج دس افراد کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کا عریضہ مقامی عدالت میں داخل کیا گیا تھا۔ ایڈوکیٹ عبد العظیم خان کے توسط سے داخل کئے گئے اس عریضے کو مقامی عدالت کے معزز جج نے پولس سے جواب طلب کرتے ہوئے 26 جون تک دس افراد کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کا عریضہ منظور کر لیا ہے ۔ جن افراد کا ضمانت قبل از گرفتاری کا عریضہ منظور ہوا ہے ان کے نام اسطرح ہیں انصاری اعجاز احمد شمس الضحی ، شیخ تجمل شیخ ستار ، مزمل حسن عبد الستار ، عبدالباسط الطاف احمد ، شبیر احمد محمد احمد ، محمد مصطفی محمد اسحاق ، شیخ ستار شیخ  طبیب، محمد عمیر محمد اجمل، عبدالحفظ عبدالماجد اور عبدالجلیل خان ، 

عدالت نے مذکورہ سبھی افراد کو 26 جون تک عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سے راحت دے دی ہے اور پولس سے جواب طلب کیا ہے کہ کیوں نہ ان کا عریضہ منظور کیا جائے؟ اس طرح کی تفصیل ایڈوکیٹ توصیف سلیم فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سبھی افراد کی درخواست ضمانت کا عریضہ ایڈوکیٹ عبد العظیم  خان کے توسط سے داخل کیا گیا ہے ،  جس کا نمبر 449/2023 ہے۔ وہیں ایم ایس جی کالج پرنسپل و وائس پرنسپل پر فیصلہ کل ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.