عید الاضحی کے پیش نظر محکمہ پولیس مستعد ، قربانی کے جانوروں کی ویڈیو گرافی و فوٹو بازی سے گریز کریں ، میونسپل انتظامیہ صفائی عملہ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے شہر بھر میں صاف صفائی کا نظم برقرار رکھیں
0
جون 28, 2023
مالیگاؤں / 29 جون 2023 بروز جمعرات کو مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار عید قرباں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ، ہندو مسلم تہوار بقر عید و ایکادشی کے پیش نظر محکمہ پولیس مستعد ہے ، وہیں شہر کے اہم علاقوں میں گشت کے ساتھ معقول پولیس بندوبست بھی کیا گیا ہے ، مالیگاؤں پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نظم و نسق کا خیال رکھتے ہوئے تہوار منائے ، کسی بھی طرح کی بدامنی پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے ، ایسے میں مسلمانان اسلام کو چاہیئے کے وہ قربانی کے دوران فوٹو بازی اور ویڈیو گرافی سے گریز کریں ، سوشل میڈیا پر ذبح کیئے جانے والے جانوروں کی ویڈیو وائرل نہ کرے ، برادران وطن کا خیال رکھتے ہوئے گوشت کی آمد و رفت کریں ، وہیں شہر کے چاروں پربھاگ میں عارضی سلاٹر ہاؤس قائم کیئے گئے ہیں ، جہاں ڈاکٹر ، صفائی عملہ کے ساتھ میونسپل ملازمین موجود ہونگے ، میونسپل کمشنر کی جانب سے شہر کے کئی علاقوں میں دورہ کرنے کے بعد خصوصی انتظامات کیئے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، شہر بھر میں صاف صفائی کے لئے چاروں پربھاگ میں افسران و مقادم کے ساتھ ملازمین کا رابطہ نمبر جاری کردیا گیا ہے ۔
میونسپل انتظامیہ کے ساتھ شہریان کی بھی یہ ذمہ داری ہیکہ وہ اپنے آس پاس گھروں کے اطراف اور گلیوں کے کارنر پر صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں ، جانوروں کا فضلہ سڑکوں کے کنارے اور گلیوں کے کارنر پر پھیکنے سے گریز کریں ، صاف صفائی نصف ایمان ہے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس جانب خصوصی توجہ دیں ، گلیوں میں موجود کچرا اٹھانے میں تاخیر ہورہی ہے تو اسکی اطلاع علاقے کے صفائی مقادم یا سوشل ورکروں کو دیں ۔
Tags