مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق آزاد نگر پولیس اسٹیشن ،پوارواڑی پولیس اسٹیشن ، قلعہ پولیس اسٹیشن ، رمضانپورہ پولوکے اسٹیشن اور چھاونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں جاری مہاراشٹر سرکار کی جانب سے پابندی عائد گٹکا و پان مصالحہ کی غیر قانونی فروخت پر قدگن لگانے کے لئے محکمہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر انھیں گرفتار کیا ۔
ملی تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں پولیس نے پانچ مقامات پر غیر قانونی گٹکا و پان مصالحہ جاری فروخت پر کاروائی کی ہے ، جس میں (1) آزاد نگر پولیس نے عبّاس نگر علاقے میں جاری ہوٹل لاک ڈاؤن پر کاروائی کرتے ہوئے 1750 روپے مالیت کا گٹکا ضبط کر ہوٹل مالک امجد خان ناصر خان ساکن عبّاس نگر کو گرفتار کیا ، (2) پوارواڑی پولیس نے بسمہ اللہ ہوٹل کے بازو جعفر نگر کے پاس کاروائی کرتے ہوئے 1400 رویے مالیت کا مال ضبط کرتے ہوئے (1) عبدالکلام عبدالسلام 50 سال دھندہ کلام پان دکان ساکن رمضانپورہ ، (2) ایوب خان بیلدار خان 48 دھندہ سعد پان دکان ساکن . جعفر نگر کو گرفتار کیا ، (3) رمضانپورہ پولیس اسٹیشن نے گٹ نمبر 162 نیو جاوید ملن ہوٹل کے پاس رمضانپورہ نوری کرانہ دکان میں کاروائی کرتے ہوئے مجاہد انجم محمّد سلیم کو گرفتار کیا ،
(4) قلعہ پولیس نے جونا ملت مدرسہ کے پیچھے رسولپورہ میں کاروائی کرتے ہوئے 16240 رویے کا مال ضبط کرتے ہوئے (1) زاہد اختر محمّد اسحاق 57 رسولپورہ ، (2) وجے ہریش چندر پاکھلے ساکن کلکٹر پٹہ مالیگاؤں (جس سے مال خریدا گیا تھا ) کو گرفتار کیا ، (5) چھاؤنی پولیس نے باغ محمود موسیٰ اشرفی مسجد کے سامنے واقع پترے کی کھولی میں کاروائی کرتے ہوئے 8989 کا مال ضبط کر (1) محمّد یوسف محمّد ہارون 33 سال ڈرائیور ساکن باغ محمود کو گرفتار کیا ۔ ان سبھی کاروائی نے پولیس نے دفعہ 328 ، 272 ، 273 ، 188 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔