مشہور خبریں

مُحدثِ مکہ مکرمہ ،مفتی ومدرس حرم علامہ وصی اللہ عباس کی مالیگاؤں آمد ، 19 نومبرکو خلیل ہائی اسکول گراؤنڈ میں ایک روزہ محسن انسانیت کانفرنس کا انعقاد

 


مالیگاؤں / مورخہ15نومبر2023 ءبروز بدھ بعد نماز عشاء اہل حدیث منزل گولڈن نگر میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی اور صوبائی جمعیت کے ناظم اعلیٰ حافظ عنایت اللہ محمدی اور مقامی جمعیت کے امیر مولانا شکیل احمد فیضی نے مشترکہ پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹراپنی بنیاد سے ہی مالیگاؤں کے مرکزی دفتر سے پورے صوبے میں اپنی ضلعی وذیلی اکائیوں کے ساتھ دینی دعوتی وتعلیمی نیز اجلاس وکانفرنس اور سماجی وفلاحی سرگرمیوں میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔

19نومبر2023ء بروزاتوارعصر بعدتارات دس بجے گولڈن نگر کے سیٹھ محمد خلیل ہائی اسکول گراؤنڈ میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹرکا صوبائی سطح کادینی اجلاس منعقد ہونے جارہاہے۔ ان شاء اللہ جس میں ائمہ حرمین شریفین کے استاذ، محدث مکہ مکرمہ،مفتی ومدرس حرم علامہ وصی اللہ عباس مدنی صاحب، مکہ مکرمہ سے تشریف لاچکے ہیں،ان کے علاوہ ملک کے کئی ممتازو مشاہیراہل علم وفضل شریک ہوکرحاضرین سے خطاب فرمائیں گے اور اس کانفرنس سےپوری ریاست سے استفادہ کرنے والے سامعین کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

صوبائی جمعیت اپنےاجلاس میں مختلف عناوین کے تحت، ملک کے مشاہیر اہل علم وفضل کے ذریعے محسن انسانیت حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی سچی تعلیمات کوعام کرنا چاہتی ہے۔جس میں مسنون نکاح کی ترویج اوربے جا رسومات وخرافات کی تردید، معاشرے کی اصلاح میں نوجوانوں کے کردار کواجاگر کرنا،حالات حاضرہ میں ہماری ذمہ داریاں،برادران وطن کے ساتھ حسن سلوک اوران کے شرعی حقوق کی تعلیمات کو عام کرنا،مسلمانوں میں بے دینی کے اسباب وعلاج اسی طرح قرآن کے پیغام اور اس کے احکام کولوگوں تک پہونچانا۔


واضح ہوکہ محسن انسانیت کانفرنس کے علاوہ صبح کے وقت خواتین کے لئے ان کےحقوق و  فرائض اور ان کے امتیازی مسائل کی جانکاری کے لئے خلیل اسکول کیمپس میں حقوق نسواں کانفرنس کاانعقاد کیاجارہاہے،علاوہ ازیں مفتی ومدرس حرم مکی کی صدارت میں مسجد اہل حدیث گولڈن نگر میں صوبائی جمعیت کے ارکان شوری وعاملہ نیز پورے مہاراشٹر کے ائمہ وعلماء کرام کے لئے ایک سیمپوزیم بعنوان تحریک اہل حدیث ماضی و حال۔ تاریخ کے آ ئینے میں منعقد ہوگا۔

 جس میں تاریخ پر گہری نگاہ رکھنے والےاہل علم واصحاب وفکرونظر مختلف موضوعات مثلاہندوستان میں تحریک اہل حدیث کی ابتداء اور علماء اہل حدیث کی دیگر ملی ،دینی،سیاسی تنظیموں میں شراکت اور گراں قدر خدمات کونسل نو تک پہونچانے کی کوشش کریں گےاس کے علاوہ تحریک اہل حدیث کے تنزلی کے اسباب اور اس کے علاج مزید تحریک اہل حدیث کس طرح منظم ہوکر اپنا دعوتی فریضہ انجام دے سکتی ہے اس پر اپنے قیمتی مقالات پیش کریں گے۔ ان شاءاللہ۔ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹرکے جملہ ذمہ داران کا مذکورہ پروگراموں کامقصد یہ ہیکہ آپس کی غلط فہمیوں کو دور کرنا بلاتفریق مسلک ومذہب قربت ومحبت کاماحول بنانا کیونکہ یہ چیزیں ہمارے لئے، ہمارے سماج اور ملک کی تعمیروترقی کیلئے انتہائی مفید ہے ۔


یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ ہمیں وطن سے محبت ہو اور وطن میں رہنے والوں سے محبت ناہو،اس لئے آئیے ملک میں محبت کا ماحول بنائیں نفرت کوختم کریں اورملک وملت کی تعمیر میں اپنامثبت کردار ادا کریں اس کے علاوہ مسلمانان عالم کی جان ومال اور ان کی عزت وآبرو کیلئے دعاکریں بالخصوص فلسطین کے مسلمانوں پر ہورہے ظلم وزیادتی کو نہ بھولیں اور ان پر ظلم وستم کرنے والی باطل طاقتوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں اور نماز میں قنوت نازلہ کااہتمام کریں،اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطاء فرمائے۔آخر میں ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے بلاتفریق مسلک اہلیان شہر سے گذارش کریں گے کہ اس کانفرنس میں شریک ہوکر مفتی ومدرس حرم مکی اورنامورعلماء کرام کے مواعظ حسنہ سے مستفیدہوں۔ آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.