مشہور خبریں

28 سالہ نوجوان کی کنویں میں کود کر خودکشی

 


مالیگاؤں / 19 نومبر کی رات لکھماپور شیوار میں گرام پنچایت کے کنویں میں ایک 28 نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ۔

ملی تفصیلات کے مطابق فائر بریگیڈ ملازم شکیل تیراک بتایا کہ کل رات لکھماپور شیوار گرام پنچایت کے کنویں میں ایک نوجوان نے چھلانگ لگا دی تھی ، جس کی تلاش کی گئی مگر وہ نظر نہیں آیا ، اس دوران رات 4 بجے لکھماپور گرام پنچایت کے سرپنچ کا فون فائر بریگیڈ انچارج سنجے پوار کو آیا جس میں انہوں نے نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع دی ، خبر ملتے ہی سنجے پوار نے شکیل تیراک کو موقع پر پہونچنے کو کہا ،


شکیل تیراک نے موقع پر پہونچ کر صبح ساڑھے 5 بجے وہاں موجود ایک دوسرے سے لگے ہوئے کچے اور پکے کنویں میں سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے نوجوان کی لاش باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی ، موقع پر موجود اہل خانہ ، سرپنچ و پولیس کے سپرد لاش کو دیا گیا ، پنچنامہ و قانونی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کی گئی ، اس موقع پر بڑی تعداد میں مقامی افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.