مومن ارباز کے ساتھ مار پیٹ و تاوان کا مطالبہ ، 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج
0
نومبر 12, 2023
مالیگاؤں / پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق مومن ارباز انجم محمّد شعبان 24 سال ساکن روی واروارڈ گھر نمبر 291 قلعہ مالیگاؤں نے 11 نومبر 2023 کو پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے اس نے اور گواہ فیضان نے موٹر سائیکل کا لین دین کیا تھا جسے لیکر 9 نومبر کی رات 9 بجے کے درمیان ملزم نمبر (1) ساجد روشن انصاری ساکن نعمانی نگر ، (2) اعجاز بھانجے (پورا نام نہیں ) ٹینشن چوک ، (3) امان (پورا نام نہیں ) نجمہ آباد مالیگاؤں نے فریادی کو
اسکے گھر سے اٹھا کر زری والا پیٹرول پمپ کے پاس لاکر اسکے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تو ہمیں 5 ہزار روپے دے اور 1 سے 2 دن میں 2 لاکھ روپے تاوان ( کھنڈنی) کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تو طارق نیوراج کو پیسا نہیں دے گا ایسا بولتے ہوئے فریادی کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے ہفتہ مانگا ۔ اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ملی فریاد پر سبھی ملزمان کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 296/023 قلم 384 ، 323 ، 504 ، 506 ، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی آئے پاٹل کررہے ہیں ۔
Tags