مالیگاؤں / 10 نومبر 2023 کو شام 4 بجے سے لاپتہ محمّد حسنین کی لاش پانی سے بھرے سیفٹی ٹینک سے برآمد ۔اہل خانہ سمیت علاقے میں ماتمی لہر ۔
ملی تفصیلات کے مطابق رونق آباد گلی نمبر 6 میں رہائش مبین احمد کے 5 سالہ معصوم بیٹے محمّد حسنین شام 4 بجے سے لاپتہ تھا جس کی تلاش کے لئے اہل خانہ کی جانب سے گلی گلی اعلان کے ساتھ سوشل میڈیا وہاٹس اپ پر تلاش کے لئے مدد کی اپیل کی جارہی تھی کے اسی دوران رات 11 بجے کے درمیان کچھ بچوں کو گھر کے سامنے واقع ایک زیر تعمیر مکان کے پانی سے بھرے ہوئے سیفٹی ٹینک کی ٹنکی میں بچے کی لاش تیرتی نظر آئے ، جس کے بعد پورے علاقے میں ہڑکم مچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں افراد وہاں جمع ہوگئے اور بچے کو نکالنے کی کوشش کی گئی ، وہیں محکمہ فائر بریگیڈ ملازم شکیل تیراک کو موقع پر طالب کر بچے کو پانی کی ٹنکی سے نکال کر سول اسپتال روانہ کیا گیا ، جہاں خبر لکھے جانے تک دیگر قانونی کاروائی کے ساتھ پوسٹ مارٹم جاری تھا ،
معلوم ہوکہ اس سے قبل بھی شہر کے کچھ علاقوں میں اس طرح کے حادثات پیش آچکے ہیں جس میں گھنٹوں شہر بھر میں بچوں کی تلاش کے بعد علاقے یا گھر کے اس پاس زیر تعمیر مکان کی ٹنکیوں سے بچوں کی لاش برآمد ہوئی ہے ، والدین ، زیر تعمیر مکان مالکان و شہریان کو اس جانب توجہ دینی چاہیئے اور آس پاس کھیل رہے بچوں کو ایسی خطرناک جگہوں پر جانے سے روکنا چایئے ، جن جگہوں پر گٹروں کے کھلے ڈھکن یا پانی کی کھلی ٹانکیاں نظر آئے اسے فوری طور پر ذمہ داری کے ساتھ بند کیا جانا چاہئے ۔ اسطرح کا احساس عوام کی جانب سے ظاہر کیا گیا ہے ۔