مالیگاؤں / کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق شاہجہاں امتیاز احمد 35 سال ساکن گٹ نمبر 106 لبیک ہوٹل کے آگے سعیدہ حجن مسجد کے پاس مالیگاؤں نے 6 نومبر 2023 کو شام ساڑھے چار بجے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے 4 نومبر کو شام 5 بجے سے 7 بجے کے دوران ناسک دھولیہ آگرہ ہائے وے پر سوند گاؤں پھاٹے سے قبل ہوٹل لبیک کے پاس تیز رفتار بھارت بینج کمپنی کے آئشر ٹرک 01 اے ای 8193 پر سوار ڈرائیور نے راہگیروں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے
ٹرک کو تیز رفتاری اور جلد بازی میں چلاتے ہوئے فریادی اور اسکے شوہر کو ٹکر مار کر زخمی کرتے ہوئے راہ فرار اختیار کی ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے خاتون کی شکایات پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 290/023 قلم 279 ، 337 موٹر وہیکل قاعدہ قلم 184، 134 بی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پولیس حولدار ڈی بی نکم کررہے ہیں ۔