مشہور خبریں

پرانے جھگڑے کو لیکر شیخ مظہر کے ساتھ مارپیٹ ، 6 افراد کے خلاف مقدمہ

 


مالیگاؤں / کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق شیخ مظہر شیخ انور 29 سال ڈرائیور ساکن گلی نمبر 1 اشرف تڑوی نگر گلشن فنکشن ہال کے پاس مالیگاؤں نے 6 نومبر 2023 کو رات 9 بجکر 55 منٹ پر آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریاد دی کے 5 نومبر کو رات 9 بجے کے درمیان نیا آزاد نگر گلی 3 کے کارنر پر ملزم (1) آمیر (پورا نام پتہ نہیں ) ساکن امن پورہ مالیگاؤں ، (2) موہیت (پورا نام پتہ نہیں ) ساکن گاندی نگر مالیگاؤں ، (3) سعد عرف سعادوا (پورا نام پتہ نہیں ) ساکن قلعہ مالیگاؤں ، (4) پاپا فٹنگ (پورا نام پتہ نہیں ) ساکن سلامت آباد مالیگاؤں

و دیگر 2 نامعلوم افراد نے ملکر 5 مہینہ پہلے ہوئے جھگڑے کو لیکر تنازعہ پیدا کرتے ہوئے فریادی پر حملہ کرنے کے ارادے سے تلوار و لکڑی ڈنڈے لیکر آئے اور فریادی کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے تلوار دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی ، اس معاملے میں آزاد نگر پولیس نے شیخ مظہر کی فریاد پر سبھی افراد کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 206/023 قلم 143 ، 147 ، 149 ، 323 ، 504 ، 506 و آرم ایکٹ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ،_دیگر تحقیقات پی ایس آئے شیخ کررہے ہیں ۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.